افغان طالبان رہنما کا دھمکی آمیز بیان، خودکش حملہ آوروں کے گروہ کا دعویٰ

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان طالبان سے وابستہ کمانڈر عبد الحمید خراسانی نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس خودکش حملہ آوروں کا ایک گروہ موجود ہے جو غیر مسلم دنیا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے بیان کے بعد سیکیورٹی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:افغانستان کے کن علاقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبد الحمید خراسانی نے افغانستان کے نجی نشریاتی ادارے طلوع نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کے پاس ایسے افراد موجود ہیں جو ضرورت پڑنے پر کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان کے اندر بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور اشارہ کالعدم تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی  (بی ایل اے) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب دیا۔

بیان میں دیے گئے دعوؤں اور دھمکی آمیز لہجے پر تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سیکیورٹی ماہرین اس بیان کو خطے کی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم