ڈھاکا یونیورسٹی میں  طلبا کے احتجاج کے بعد 4 پولیس اہلکار معطل

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبا کے احتجاج کے بعد  حکام  نے 4 اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔ طلبا نے سہراوردی اُدیان میں مبینہ پولیس تشدد کے واقعے پر ڈی ایم پی رَمنا ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر مسعود عالم اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر مسعود عالم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں ملوث چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں احتجاج کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ مزید دو سے تین اہلکاروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی۔ تاہم انہوں نے معطل کیے گئے اہلکاروں کے نام یا عہدے ظاہر نہیں کیے۔

یہ اقدام اُس واقعے کے ایک روز بعد سامنے آیا جب سہراوردی اُدیان میں انسدادِ منشیات مہم کے دوران پولیس اور طلبا کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ طلبا اور صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد شدید تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: این سی پی کے امیدوار ناصر الدین پٹوری پر انڈے پھینکے گئے

واقعے کے خلاف آج دوپہر ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبا نے شاہ باغ تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مسعود عالم کو عہدے سے ہٹانے، ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی، کیمپس اور شہر میں بلا جواز پولیس کارروائیوں کے خاتمے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

میراتھن ریکارڈ ہولڈر سیباسشین ساوے کا کینیا میں فقید المثال استقبال، انعامات کی بارش

اینڈومیٹریوسس: خواتین کی تکلیف دہ بیماری کی اب تشخیص جلد ممکن

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی