ڈچ ایئرلائن کے ایل ایم نے تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کردیں

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رائل ڈچ ایئرلائنز کے ایل ایم نے یکم مارچ سے ایمسٹرڈیم اور تل ابیب کے درمیان اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایئر لائنز کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ایئرلائن گروپ ایئر فرانس کے ایل ایم کے ڈچ ذیلی ادارہ کے ایل ایم نے وضاحت کی کہ موجودہ حالات میں تل ابیب کے لیے پروازیں چلانا نہ تو تجارتی لحاظ سے ممکن ہے اور نہ ہی آپریشنل طور پر قابلِ عمل۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی صدارتی معافی کے خلاف تل ابیب میں شدید احتجاج

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جمعرات کو جینیوا میں دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔

یکم فروری کو ڈچ ایئرلائن نے اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں بحال کی تھیں۔

اس سے قبل علاقائی کشیدگی کے باعث اس نے مشرقِ وسطیٰ کے وسیع حصوں کے اوپر سے پرواز کرنے سے گریز کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں