وفاقی آئینی عدالت نے مقتولہ مسرت بی بی کی قبر کشائی کا حکم برقرار رکھا

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے مقتولہ مسرت بی بی کی قبر کشائی کے خلاف شوہر محمد علی کی درخواست مسترد کر دی اور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے لاپتا افراد کیس میں افسران کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شوہر میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ تدفین کی اطلاع مقتولہ کی والدہ کو دی جاتی، اور والدہ زبیدہ بی بی کو خدشہ ہے کہ شوہر نے بیٹی کا قتل کیا۔

وکیل شوہر نے کہا کہ مؤکل کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آیا ایف آئی آر کٹنے نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چھاپوں پر حکام کو وسیع اختیارات حاصل

عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ والدہ کی خواہش، قانونی تقاضوں اور شفاف تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبر کشائی کے ہائیکورٹ کے حکم کو برقرار رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی