رمضان کی اصل آزمائش صرف پیٹ کی نہیں بلکہ زبان اور دماغ کی بھی ہے، نعمان اعجاز

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار اور پرورش ڈرامہ کے فنکار نعمان اعجاز نے رمضان کے اصل امتحان کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرنے والا پیغام شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’قوم جاہل ہے‘، باوضو ہوکر اداکاری کرنے سے متعلق بیان پر تنقید نے نعمان اعجاز کو غصہ دلا دیا

نعمان اعجاز نے جمعرات، 26 فروری کو انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان کی اصل آزمائش صرف پیٹ کی نہیں بلکہ زبان اور دماغ کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے رمضان میں نفس پر قابو پا لیا تو سمجھیں کہ اسے وہ اجر حاصل ہوگیا جس کے لیے فرشتے دعا کرتے ہیں۔

اداکار نے اپنے پیغام کا اختتام برکت کی دعا کے ساتھ کیا اور کہا کہ رمضان کی یہ روحانی طاقت انسان کو اپنے اعمال کی درست سمت پر لے جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اگر تقویٰ ہوتا تو 30 ہزار کا بکرا لاکھ میں نہ بکتا‘، اداکار نعمان اعجاز کی تنقید

یاد رہے کہ ان دنوں نعمان اعجاز اس وقت نجی ٹی وی  کے ڈراما سیریل شرپسند میں نظر آرہے ہیں، جس میں حرا مانی، حریم فاروق اور افان وحید بھی شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ احسن طالش کے ہدایت کاری میں ہر بدھ اور جمعرات کو نشر کیا جاتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگیوں میں اداکار کے کردار کے اعمال کی وجہ سے پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا