کراچی سے لکھ پتی گداگر گرفتار، بیگ سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے گلشنِ اقبال بلاک 3 سے ایک گداگر کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، 100 سے زائد پیشہ ور گداگر حوالات منتقل

پولیس کے مطابق کارروائی معمول کی گشت کے دوران کی گئی، گرفتار شخص مختلف علاقوں میں بھیک مانگتا تھا جن میں گلشنِ معمار، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور ناظم آباد شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے رقم کو مختلف مالیت کے نوٹوں کی صورت میں ترتیب دے کر رکھا ہوا تھا، جن میں 10، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں گداگروں کے خلاف قرارداد منظور، منظم گروہوں پر کریک ڈاؤن کا مطالبہ

پولیس کے مطابق گرفتار گداگر کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے بتایا جاتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp