بنگلہ دیش کے وزیرِ داخلہ کی چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیرِ داخلہ صلاح الدین احمد نے چین کو ملک کا قابلِ اعتماد اور دیرینہ ترقیاتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں اپنی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کریں۔ یہ بات انہوں نے وزارتِ داخلہ میں بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین سے ملاقات کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے امیدوار نامزد کردیا

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بنگلہ دیش اور چین کے درمیان آزمودہ دوستی موجود ہے اور خطے کی اسٹریٹجک اور جغرافیائی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈھاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح تک لے جانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین پہلے ہی بنگلہ دیش کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کر چکا ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں اس حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔

چینی سفیر یاؤ وین نے کہا کہ بنگلہ دیش میں سیاسی استحکام سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے۔ ان کے مطابق تقریباً 10 ہزار چینی شہری مختلف شعبوں میں بنگلہ دیش میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقی اور سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، اس لیے قانون کی بالادستی اور امن و امان کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

وزیرِ داخلہ نے جواب میں کہا کہ امن و امان کا قیام اور استحکام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت عوامی مینڈیٹ کے تحت کام کر رہی ہے۔

ملاقات میں چین کی وزارتِ پبلک سکیورٹی کی جانب سے تجویز کردہ ’انٹرنیشنل الائنس کامبیٹنگ ٹیلی کام اینڈ سائبر فراڈ‘ میں بنگلہ دیش کی شمولیت پر بھی بات چیت ہوئی۔ چینی سفیر نے بتایا کہ اس حوالے سے باضابطہ تجویز متعلقہ ذرائع سے ارسال کی جا چکی ہے۔

فریقین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت سے متعلق ایکشن پلان کے مفاہمتی یادداشت کی تجدید پر بھی غور کیا، جو 2023 میں ختم ہو چکی ہے۔ وزیرِ داخلہ نے متعلقہ حکام کو اس معاہدے کا جائزہ لے کر تجدید کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے مناسب وقت پر چین کے دورے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

ملاقات کے آغاز میں چینی سفیر نے نئے تعینات وزیرِ داخلہ کو مبارکباد دی اور چین کے وزیرِ پبلک سکیورٹی کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ ستمبر میں چین کے دورے کی دعوت بھی پہنچائی۔ اجلاس میں وزارتِ داخلہ بنگلہ دیش اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم