دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری، سیکیورٹی فورسز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ہماری سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس میں صوبے میں جاری سیکیورٹی اقدامات، دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں سہیل آفریدی نے امن و امان کے قیام پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ سب سے بڑی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

سہیل آفریدی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ جامع اور واضح حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں اور دستیاب وسائل کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ صوبے میں سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کر رہی ہیں جنہیں کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے رمضان المبارک میں ختم قرآن اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت بھی دی اور محکمہ پولیس میں خالی آسامیوں کو جلد پر کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ہارڈ ایریا ڈیکلیئر کرنے کے لیے وفاق سے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا، اجلاس میں دہشتگردی سے متاثرہ اہلکاروں کے لیے مصنوعی اعضا کی باضابطہ پالیسی بھی وضع کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قوم کے لیے خود کو خطرے میں ڈالنے والے فورسز کے جوانوں کی ہر ممکن معاونت کریں گے اور دستیاب وسائل کے مطابق حالات کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال اب تک محکمہ پولیس کو پروکیورمنٹ کے لیے 15.1 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں، 9 ہزار سے زائد آسامیوں کے بھرتی ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں اور عید سے پہلے بھرتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کے کتنے ٹھکانے تباہ اور کون کون سے اہم کمانڈر مارے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور، ڈی آئی خان، بنوں اور لکی مروت میں سیف سٹی پروجیکٹس افتتاح کے لیے تیار ہیں، جبکہ کرک، ٹانک اور شمالی وزیرستان کے منصوبوں کے پی سی ون محکمہ داخلہ کو بھیج دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے سیف سٹی پروجیکٹس کے عملی نتائج کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اجلاس کرنے اور عوام کو اس مقصد کے لیے آگاہ کرنے کی ہدایت دی، انہوں نے ہفتہ وار بنیاد پر امن و امان کے جائزے کے اجلاس بھی منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان میں زخمی ہمسائے کو بچانے والا مسیحی پادری اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے جاں بحق

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار، تاریخ کا پہلا کھرب پتی بننے کے بھی قریب

ایران جنگ میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے