عوام دوست انصاف، بائیومیٹرک کی سہولت ملک بھر کی عدالتوں میں دے دی گئی

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نظامِ انصاف کو محفوظ، شفاف اور عوام دوست بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سائلین کے لیے بایومیٹرک تصدیق کی سہولت کو ملک بھر کی عدالتوں تک توسیع دے دی گئی ہے۔

 اس اقدام کا مقصد شناخت کی مستند توثیق کو یقینی بنانا، جعلسازی اور غلط نمائندگی کی روک تھام کرنا اور عدالتی کارروائیوں کو مزید تیز اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا قوانین میں انقلابی تبدیلی، بینکوں اور اداروں میں بائیومیٹرک مسائل کا حل تلاش کرلیا گیا

نئے انتظام کے تحت سائلین اب عدالتی امور سے متعلق بایومیٹرک تصدیق نہ صرف متعلقہ عدالتی کمپلیکسز میں بلکہ پاکستان بھر کے کسی بھی نادرا ای سہولت مرکز پر بھی مکمل کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس سہولت سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے نجات ملے گی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے عدالتی خدمات تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

مزید برآں بزرگ سائلین اور ایسے افراد کے لیے، جن کے فنگر پرنٹس واضح نہیں ہوتے، چہرہ شناسی کی جدید سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ کسی بھی شہری کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا سے وراثتی سرٹیفکیٹ کا حصول انتہائی آسان ہوگیا

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں غلط بیانی اور جعلسازی کے انسداد کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جس سے عدالتی معاملات کی تکمیل میں شفافیت اور رفتار دونوں میں بہتری آئے گی۔

اس اقدام سے ایک جانب قانونی تحفظ اور طریقۂ کار کی شفافیت کو تقویت ملے گی، تو دوسری جانب عدالتی خدمات کو مزید سہل اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے گا،اسے جدید، مؤثر اور جواب دہ عدالتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم