روس: جنگ بندی کے بعد زاپوریزہیا جوہری پلانٹ پر مرمتی کام شروع

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے زیرِ کنٹرول زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے علاقے میں محدود جنگ بندی کے بعد توانائی کے تباہ شدہ نظام کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سی آئی اے اور ایم آئی6 نے 4 سال قبل روس کے یوکرین پر حملے کا پیشگی اندازہ کیسے لگایا؟

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق روسی سرکاری جوہری کارپوریشن روزاٹوم نے جمعہ کو بتایا کہ زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اطراف میں مقامی سطح پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد متاثرہ تنصیبات کی بحالی کا عمل شروع ہو سکا ہے۔

روساٹوم کے ڈائریکٹر جنرل الیکسی لیخاچیف نے کہا کہ جنگ بندی جمعہ کی صبح 7 بجے (گرین وچ کے مطابق 0500 بجے) نافذ العمل ہوئی۔ اس کے بعد پلانٹ کے آؤٹ ڈور سوئچ گیئر اور فیروسپلاونا-1 پاور لائن پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تنصیبات 10 فروری کو مبینہ یوکرینی حملے میں نقصان کا شکار ہوئی تھیں۔ مرمت کا عمل کم از کم ایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

پلانٹ کے آپریٹر کے مطابق یہ جنگ بندی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی شرکت سے طے پائی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت پلانٹ کو بجلی ڈنیپرووسکا پاور لائن کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے اور تابکاری کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘