افغان طالبان بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان طالبان رجیم کے خلاف پاک افواج کی فیصلہ کن کارروائی کے بعد بھارت اور افغانستان کی پروپیگنڈا مشینز متحرک ہو گئیں۔ اور اب پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کو زندہ پکڑنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے جسے پاکستان نے مسترد کردیا۔

افغان طالبان رجیم کے آفیشل اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوے نشر کیے جانا ایک شرمناک عمل قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام، پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں، امریکا کا بڑا اعلان

افغان وزارتِ دفاع نے من گھڑت دعویٰ کیاکہ افغان فورسز نے ننگرہار میں پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرایا اور پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری سے متعلق افغان اور بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے مطابق پاکستانی حکام، عالمی میڈیا اور دفاعی اداروں نے کسی طیارے کے نقصان کی تصدیق نہیں کی۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان حکام کا بے بنیاد دعویٰ بھارتی میڈیا اور افغان پروپیگنڈا ذرائع نے بڑے پیمانے پر پھیلایا۔ مزید کہا گیا کہ افغانستان کی جانب سے جاری کردہ تصویر دراصل 2021 میں ترکی میں روسی جہاز کے حادثے کی ہے۔

زمینی حقائق نہ ہونے کے باعث بھارت اور افغان مضحکہ خیز دعوؤں کو محض فریب اور ہزیمت قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم پاکستان مخالف جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنی عبرتناک شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

عالمی ماہرین نے کہاکہ افغان طالبان رجیم کے سرکاری ترجمان اور آفیشل اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر کے اسے بعد ازاں حذف کرنا شرمناک عمل ہے۔

پاکستان مخالف منظم منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی اور افغانی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی پہچان بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی سے خوفزدہ افغانستان نے قطر کا دروازہ کھٹکھٹا لیا

واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات پر فضائی حملے کیے ہیں، جس سے سینکڑوں افغان طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘