آج اسلام آباد میں سفر کرنے والوں کو کون سا راستہ اختیار کرنا ہوگا؟

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان نے 2 مارچ 2026 کے لیے ریڈزون سے متعلق ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ریڈزون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ اور اسلام آباد میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے، جبکہ ان کے علاوہ ریڈزون کی جانب جانے والے تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کلب روڈ سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے سری نگر ہائی وے کے ذریعے سیونتھ ایونیو اور پھر مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ اسی طرح بھارہ کہو سے آنے والے شہری بھی کشمیر چوک کے راستے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ اختیار کریں۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

مزید معلومات کے لیے شہری پکار 15 اور ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا اسلام آباد ٹریفک پولیس FM 92.4 سنتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر