امریکا اور اسرائیل کی جارحیت، چین کا ایران کی خود مختاری کے احترام پر زور

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے بعد ایران کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، اور زور دیا ہے کہ تہران کی خود مختاری کا احترام کیا جائے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بات چیت میں کہاکہ بیجنگ ایران کی خودمختاری، سیکیورٹی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کھڑا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری اور خطے میں اس کی سیکیورٹی کا احترام کیا جانا چاہیے، اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنا ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہاکہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اور چین کو اس لڑائی کے پھیلنے سے شدید تشویش ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ فریقین کو فوراً فوجی کارروائیاں روک دینی چاہییں اور تنازع کے پھیلاؤ سے بچنا چاہیے، کیونکہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp