رہائشی علاقوں کی کمرشلائزیشن سے شہر تباہ ہوتے ہیں، وفاقی آئینی عدالت

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے معاملہ دوبارہ فیصلے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کو بھیجتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہائیکورٹ اس معاملے پر 90 دن کے اندر نیا فیصلہ کرے۔

کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے کے رجحان پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے سے شہر کی تباہی ہو جاتی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب وکیل کے منشی نے عدالت سے مخاطب ہونے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

جسٹس حسن اظہر رضوی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب وکیل صاحب کھڑے ہیں تو ان کی بات کرنے کی ہمت کیسے ہوئی، کیا وہ درخواست گزار ہیں۔

جس پر منشی نے جواب دیا کہ وہ وکیل صاحب کے معاون ہیں۔

عدالت نے مزید استفسار کیا کہ کیا وہ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، معاون ہیں یا وکیل صاحب کے منشی، جس پرانہوں نے تسلیم کیا کہ وہ وکیل کے منشی ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

بعد ازاں وکیل نے عدالت سے اس غلطی پر معذرت کر لی۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ پرانے بڑے شہروں میں رہائشی پلاٹس کمرشل میں تبدیل نہیں ہوتے، ایک گھر میں 5 سے 6 افراد رہتے ہیں، لیکن جب پلاٹ کمرشل میں تبدیل ہو جاتا ہے تو وہاں پورا بازار قائم ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سائلین کی سہولت کے لیے آئینی عدالت کا بڑا اقدام، چاروں صوبوں میں آئینی ڈیسک قائم

جسٹس رضوی نے مزید کہا کہ کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے نتائج آج بھی بھگتے جا رہے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ معاملے کے قانونی اور شہری اثرات کا جامع جائزہ لینا ضروری ہے، اسی لیے کیس کو دوبارہ سماعت اور فیصلہ کے لیے لاہور ہائیکورٹ کو بھیجا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘