پاکستان کی نوجوان ماہر قانون ماہ نور عمر ٹائم میگزین کی ‘ویمن آف دی ایئر’ فہرست میں شامل

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ماہر قانون اور خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن ماہ نور عمر کو سال 2026 کے لیے ٹائم میگزین کی ‘ویمن آف دی ایئر’ فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ماہ نور عمر نے ستمبر 2025 میں پاکستان میں ماہواری سے متعلق مصنوعات پر عائد نام نہاد ‘پیریڈ ٹیکس’ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں اس حساس موضوع پر بحث چھڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سینیٹری پیڈز پر ٹیکس چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں رِٹ قابلِ سماعت قرار

ٹائم میگزین کی جاری کردہ فہرست میں ماہ نور عمر کے علاوہ 16 دیگر عالمی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ سڈنی میک لافلن لیورون اور آسکر نامزد فلم ساز کلوئی ژاؤ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہ نور نے 14 برس کی عمر میں نور فاؤنڈیشن قائم کی اور دیہی علاقوں کی لڑکیوں کے لیے ماحولیاتی تبدیلی، ماہواری اور جنسی تشدد سے آگاہی سے متعلق ورکشاپس منعقد کیں۔ بعد ازاں ایک گھریلو ملازمہ سے سینیٹری پیڈز کی قیمت پر گفتگو نے انہیں احساس دلایا کہ یہ بنیادی ضرورت ہر خاتون کی دسترس میں نہیں۔

یونیسیف کے اندازوں کے مطابق پاکستان میں سینیٹری مصنوعات پر ٹیکسز کے باعث ان کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ صرف 12 فیصد خواتین تجارتی بنیادوں پر تیار کردہ پیڈز یا ٹیمپون استعمال کرتی ہیں۔ کپڑا استعمال کرنے سے صحت کے مسائل اور اسکول سے غیر حاضری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سینیٹری پیڈز پر عائد ٹیکس کیخلاف کیس: لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے اعتراضات مسترد کردیے

25 سالہ ماہ نور عمر اس وقت لندن اسکول آف اکنامکس میں جینڈر، امن اور سیکیورٹی میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘میں اس وقت تک آزاد نہیں جب تک ہر عورت آزاد نہیں ہوتی’ اور وہ آئندہ دہائیوں میں بھی خواتین اور جینڈر اقلیتوں کے حقوق کے لیے قانونی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، 7 نشستوں پر 9 امیدوار مدمقابل

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟