ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، امریکی وزیر خارجہ کا اعلان

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کے انخلا کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے بتایا کہ جنگ کے آغاز کے بعد اب تک تقریباً 9 ہزار امریکی شہری خطے سے نکل چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث انخلا کے عمل میں بعض مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قریبی امریکی سفارتخانوں سے رابطے میں رہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکی سفارتی تنصیبات براہ راست حملوں کی زد میں ہیں۔ دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں بھی ڈرون حملہ رپورٹ ہوا ہے۔

مارکو روبیو نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ امریکہ اپنے مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘