فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فرنس آئل پر عائد کاربن لیوی کی معطلی کے معاملے پر آئی ایم ایف سے رجوع کر سکتی ہے۔

آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی یعنی آر ایس ایف کے تحت عائد کی گئی کاربن لیوی کی عارضی معطلی پر وزارتِ خزانہ کو بات چیت کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟

’موجودہ بحران میں ملک کو فرنس آئل برآمد کرنے کے بجائے مقامی استعمال کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، جب دنیا ایندھن کے حصول کے لیے دوڑ رہی ہے اور ہم کاربن لیوی کے باعث فرنس آئل برآمد کرنے پر مجبور ہیں تو مقامی استعمال کا آپشن کیوں نہ دیکھا جائے۔‘

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی قسم کی ’مہم جوئی‘ سے گریز کرے گی کیونکہ آئی ایم ایف فریم ورک پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

بیرونی کھاتہ پر ممکنہ دباؤ

علی پرویز ملک کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل اس وقت 80 سے 85 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے، اگر قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچتی ہے تو پاکستان کے بیرونی کھاتے پر ماہانہ 250 ملین ڈالر اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے، جبکہ 120 ڈالر کی سطح پر یہ بوجھ 500 ملین ڈالر ماہانہ تک بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ضروری درآمدات، مثلاً گاڑیوں، پر نظرِثانی اور ڈیوٹی یا زر مبادلہ سے متعلق اقدامات پر بھی آئی ایم ایف سے مشاورت کر سکتی ہے تاکہ بیرونی کھاتہ بے قابو نہ ہو، خلیجی ممالک سے ترسیلاتِ زر کی صورتحال پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایندھن کا ذخیرہ اور متبادل انتظامات

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ اس وقت ملک کے پاس پیٹرول اور ڈیزل کا 20 سے 30 روز کا ذخیرہ موجود ہے۔ متبادل خام تیل کی ترسیل کے لیے سعودی عرب کی بندرگاہ یانبو اور متحدہ عرب امارات کے فجیرہ سے کارگو کا انتظام کیا گیا ہے، جو آبنائے ہرمز سے باہر واقع ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے 2 آئل بردار جہاز اس وقت آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، حکومت صوبائی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

’جو کوئی اس غیر متوقع صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، اسے قانون کی مکمل گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

پیٹرول قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

وزیرِ پیٹرولیم نے بتایا کہ پیٹرول درآمدی پریمیئم گزشتہ ہفتے 5 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 17 ڈالر تک پہنچ گیا ہے، اگر یہ لاگت صارفین تک منتقل کی گئی تو پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سنگاپور جیسے متبادل ذرائع سے پیٹرول منگوایا جائے تو پریمیئم مزید زیادہ ہے اور بالآخر قیمتوں کے نظام کے تحت اس کا اثر مقامی مارکیٹ پر آئے گا۔

علی پرویز ملک نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ توانائی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ ممکنہ بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار