ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ نے فائنل میں جگہ بنالی

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

میچ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی اوورز میں اہم وکٹیں جلد گر گئیں، جس کے باعث ٹیم دباؤ کا شکار رہی۔ کپتان ایڈن مارکرم 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 10 رنز ہی بنا سکے۔ ریان رکلٹن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

درمیانی اوورز میں ڈیوالڈ بریوس نے 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا جبکہ ٹرسٹن اسٹبس نے 29 رنز اسکور کیے۔ بعد ازاں مارکو جانسن نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ مضبوط کیا، جس میں 5 چھکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری، کول مکونچی اور راچن رویندرا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لاکی فرگوسن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں 2 دلچسپ ریکارڈز متوقع ہیں، یا تو جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ کے خلاف 0-5 کا ناقابل شکست ریکارڈ حاصل کرے گا یا نیوزی لینڈ کی ناک آؤٹ میچز میں 100 فیصد کامیابی ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 170 رنز کا ہدف 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا

فن ایلن نے 33 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکور کی جس میں 8 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے،ٹم سائفرٹ 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، راچن رویندرا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے واحد وکٹ کاگیسو ربادا نے حاصل کی، مارکو ینسن نے 2.5 اوورز میں 53 رنز دیے اور سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی