بیٹی کی سالگرہ: عماد وسیم کی پوسٹ پر سابق اہلیہ کا شدید ردعمل

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عماد وسیم کی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

حال ہی میں عماد وسیم نے اپنی بیٹی عنایہ وسیم کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے مبارک باد دی اور محبت کا اظہار کیا۔ تاہم اس پوسٹ کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے اپنی بیٹی کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے سخت الفاظ میں ردِعمل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق اہلیہ کے الزامات پر عماد وسیم کا جوابی وار، قانونی نوٹس بھیج دیا، شواہد کے ساتھ عدالت جانے کا اعلان

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور لکھا میری بیٹی کو سالگرہ مبارک، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔

اس پوسٹ کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے بھی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے سخت انداز میں ردِعمل دیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میری پیاری بیٹی کو پانچویں سالگرہ مبارک ہو۔ تم ایک ایسے بچپن کی مستحق ہو جو محبت، تحفظ اور استحکام سے بھرپور ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ سوشل میڈیا پر تو بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں جیسے پیغامات دیے جاتے ہیں مگر نجی سطح پر اداروں سے یہ کہا جا رہا ہے کہ بچوں اور ان کی ماں کو بے گھر افراد کی پناہ گاہ میں منتقل کر دیا جائے کیونکہ مالی معاونت بند کی جا رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

ثانیہ اشفاق کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو محض سوشل میڈیا پر کہے گئے الفاظ نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں تحفظ، سچائی اور ذمہ داری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ چاہے حالات جیسے بھی ہوں ماں ہمیشہ تمہاری حفاظت کرے گی اور تمہیں ہر دن محفوظ اور محبت بھرا احساس دلانے کی کوشش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار