کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی موسمِ سرما امدادی مہم کی پاکستان میں کامیاب تکمیل

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں اپنی سالانہ موسمِ سرما امدادی مہم کے تحت 22,000 ونٹر کٹس کی تقسیم کامیابی سے مکمل کرلی ہے.

اس سالانہ امدادی مہم کے ذریعے ملک بھر میں مستحق اور کمزور طبقات کو شدید سردی کے دوران ریلیف فراہم کیا گیا۔

اس انسانی ہمدردی کے منصوبے کے تحت ملک کے 28 سرد ترین اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں 22,000 ونٹر کٹس تقسیم کی گئیں۔

سالانہ امداد ان علاقوں میں فراہم کی گئی جو سخت موسمی حالات سے شدید متاثر ہوئے تھے۔

ان علاقوں میں خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، نیز پنجاب اور سندھ کے وہ منتخب علاقے شامل ہیں جہاں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک کم رہا۔

ہر ونٹر کٹ میں 2 پولسٹر رضائیاں، مرد و خواتین کے لیے گرم شالیں، اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو سخت سردی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔

منصوبے کی شفافیت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری  خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی انتطامیہ اور حیات فاؤنڈیشن کے ساتھ قریبی تعاون  سے تکمیل کیا گیا۔

اس مشترکہ کاوش کے نتیجے میں 151,236 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جو پاکستان میں کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور سردی سے پیدا ہونے والی مشکلات کے تدارک کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار