ایران کی ترکیہ کی جانب میزائل فائر کرنے کی تردید

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایران نے ترکیہ کی جانب کوئی میزائل داغا تھا۔ یہ بیان اس دعوے کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ نیٹو دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے ایک میزائل کو ترکیہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے مار گرایا۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ’اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہمسایہ اور دوست ملک ترکیہ کی خودمختاری کا احترام کرتی ہیں اور اس کی سرزمین کی جانب کسی بھی میزائل فائر کیے جانے کی تردید کرتی ہیں۔‘

دوسری طرف ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق میزائل عراق اور شام کی فضائی حدود سے گزرتا ہوا ترکیہ کی فضائی حدود کے قریب پہنچا تھا۔ میزائل کو نیٹو کے دفاعی نظام نے تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ان کا ملک نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں تمام ضروری احتیاطی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح اور سخت پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں