پاکستان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم فراہمی اور جوہری ٹیکنالوجی تعاون پر تشویش کا اظہار کیا

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم کی طویل المدتی فراہمی کے معاہدے اور جوہری ری ایکٹروں کی جدید ٹیکنالوجی میں ممکنہ تعاون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران یورینیم افزودگی پر مؤقف پر قائم، امریکا کا دباؤ اور عسکری پیغامات تیز

ترجمان کے مطابق یہ انتظام سول جوہری شعبے میں ایک ملک کے لیے متعصبانہ استثنا کی مثال ہے۔ بھارت نے 1974 میں جوہری تجربہ اس پلوٹونیم سے کیا تھا جو کینیڈا نے پرامن مقاصد کے لیے فراہم کیا تھا، اور یہ تجربہ جوہری فراہم کنندگان کے گروپ کے قیام کا سبب بنا تھا۔ اب وہی ریاست ترجیحی رسائی حاصل کر رہی ہے۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے اپنی تمام سول جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے حفاظتی نظام کے تحت نہیں رکھا اور نہ ہی ایسا کرنے کا پابند عہد کیا ہے۔ متعدد تنصیبات اب بھی بین الاقوامی معائنہ کے دائرۂ کار سے باہر ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح نہیں کہ اس معاہدے کے ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ کی کوئی ضمانت منسلک ہے یا نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس انتظام کے تزویراتی مضمرات بھی تشویش ناک ہیں، کیونکہ بیرونی ذرائع سے یورینیم کی دستیابی بھارت کے داخلی ذخائر کو عسکری مقاصد کے لیے دستیاب بنا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قابل انشطار مواد میں اضافہ، جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں تیزی سے توسیع، اور جنوبی ایشیا میں پہلے سے موجود تزویراتی عدم توازن میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کو دوٹوک جواب، ایران نے یورینیم کے ذخائر بیرون ملک بھیجنے سے انکار کر دیا

پاکستان نے دوہرایا کہ سول جوہری تعاون کو غیر امتیازی اور معیاری طریقہ کار کے تحت ہونا چاہیے، جو ان تمام ریاستوں پر یکساں طور پر نافذ ہو جو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی فریق نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ متعصبانہ استثنائی انتظامات عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو مجروح کرتے ہیں اور خطے میں مزید عدم استحکام کا خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ