پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید 200 افغان قیدی گزشتہ ہفتے رہا کر دیے گئے ہیں، جو افغانستان واپس پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف بیان پر افغان شہری گرفتار، ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
افغانستان کی وزارت مہاجرین کے مطابق پاکستانی جیلوں سے رہا 200 قیدی وطن واپس پہنچ گئے ہیں، یہ قیدی مختلف نوعیت کے مقدمات میں پاکستان کی کئی جیلوں میں ایک دن سے لے کر2 ماہ تک قید تھے۔
واپسی کا عمل جنوبی صوبہ قندھار میں اسپن بولدک سرحدی راستے کے ذریعے مکمل کیا گیا۔
افغان وزارت کے مطابق وطن واپس آنے کے بعد قیدیوں کو ابتدائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہنگامی امداد فراہم کی گئی اور اس کے بعد انہیں ان کے اپنے علاقوں کی طرف روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھارت ملوث، اسلام آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ
واپسی کا یہ عمل افغان وزارت مہاجرین و واپسی کی نگرانی اور تعاون سے ممکن ہوا۔














