معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی صحت سے متعلق گفتگو کی ہے۔
ویڈیو میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ تقریباً آٹھ سال قبل ان کے والد کو ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ مسلسل ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو رہے۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے والد کو صحت و تندرستی عطا فرمائی جس پر وہ آج تک شکر ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہت برداشت کیا مگر اب سچ سامنے لاؤں گا، رجب بٹ کے سالے عون شیخ کی وارننگ
رجب بٹ کے مطابق وہ گزشتہ آٹھ برس سے اپنے والد کی صحت یابی پر الل روزانہ دو نفل شکرانے کے ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں والد کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا کہ نماز چاہے چھوٹ جائے لیکن وہ اپنے والد کے لیے شکرانے کے نوافل پڑھنے کا معمول کبھی نہیں چھوڑتے۔
رجب بٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ متعدد صارفین نے ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نماز فرض ہے اور اسے کسی بھی صورت ترک نہیں کیا جا سکتا جبکہ نوافل معاف ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ ایک اور تنازعے کی زد میں آگئے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
کچھ صارفین نے تبصرہ کیا کہ رجب بٹ اسلام کے بارے میں اپنی الگ تشریح پیش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بعض افراد نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے خاندان کی تو فکر ہے، مگر اپنی اہلیہ کو وہ اہمیت نہیں دیتے، اور الزام عائد کیا کہ شادی کے ابتدائی دنوں سے ہی انہوں نے انہیں نظر انداز کیا اور دھوکا دینے میں مصروف رہے۔














