بہت برداشت کیا مگر اب سچ سامنے لاؤں گا، رجب بٹ کے سالے عون شیخ کی وارننگ

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اس وقت خاندانی تنازعات اور اپنی شادی کے معاملات کے حوالے سے خبروں کی زینت ہیں۔ گزشتہ دنوں رجب بٹ نے اپنے سالے عون شیخ پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد عون شیخ نے بھی ردعمل دیا تھا۔

حال ہی میں عون شیخ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کی والدہ اور ماموں ان کے گھر آئے۔ ان کے ماموں نے کہا کہ رجب کا رویہ ایسا ہی رہے گا۔ تم نے نمبر ون یوٹیوبر سے شادی کی ہے تو تمہیں یہ برداشت کرنا پڑے گا اور اب فیصلہ ایمان کو خود کرنا ہوگا کہ آیا وہ یہ گھر بسانا چاہتی ہیں یا نہیں۔ عون شیخ نے مزید کہا کہ میرے پاس ساری ریکارڈنگ موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NewsGuru (@ngnewsofficial)

عون شیخ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا کہ رجب بٹ نے پریگننسی میں ایمان کو دھوکا دیا اور سوشل میڈیا پر غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور جھوٹے الزامات لگائے۔ یہ بھی کہتے رہے کہ ایمان ایک کال کرے تو ڈرائیور آجاتا ہے جو سراسر جھوٹ ہے۔

ایمان کے بھائی نے کہا کہ انہوں نے بہت برداشت کیا مگر اب وہ سچ سامنے لانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان پر کوئی بات کی گئی تو وہ آخری وارننگ کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا یوٹیوبر رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے؟ ساس نے حقیقت بتادی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اجازت نہیں ہے کہ میں فیملی ڈسکشن کروں لیکن ان کے دوست آ کر یہ باتیں کر رہے ہیں۔ اور الزام لگا رہے ہیں کہ آپ ایمان اور کیوان کو کیش کرانا چاہ رہے ہیں۔

عون نے کہا کہ اگر ایسا کرنا ہوتا تو میں تب کرتا جب آپ اسے میرے پاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ میں ابھی ان کو وی لاگ میں لاسکتا ہوں لیکن میری یہ عادت نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ایمان اور رجب ساتھ رہیں کون ساتھ نہیں رہنے دے رہا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی