منی لانڈرنگ کیس: بحریہ ٹاؤن کے سی او او کو 10 سال قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منی لانڈرنگ کے ایک اہم مقدمے میں احتساب عدالت نے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کے سی او او کرنل (ر) خلیل الرحمان کو 1.6 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر 10 سال قید بامشقت، 25 ملین روپے جرمانہ اور غیر قانونی جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ کا منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

عدالت نے قرار دیا کہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی اور مالیاتی نظام کو نقصان پہنچانا سنگین جرم ہے اور ریاست ایسے مالیاتی جرائم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رکھے گی۔

احتساب عدالت کے جج نصر من اللہ نے خلیل الرحمان کو منی لانڈرنگ میں قصوروار قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا بھی دی۔ تحقیقات کے مطابق 2007 سے بحریہ ٹاؤن سے منسلک رقوم مبینہ طور پر ہنڈی کے ذریعے بیرونِ ملک منتقل کی جاتی رہیں۔

مقدمہ ایف آئی آر نمبر 19/25 کے تحت اگست 2025 میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات 3 اور 4 کے تحت درج ہوا۔

عدالت نے دستاویزی شواہد اور 12 گواہوں کی گواہی کی بنیاد پر 6 ماہ سے کم عرصے میں ٹرائل مکمل کیا۔ یہ ایف آئی اے اسلام آباد سرکل کا پہلا منی لانڈرنگ ٹرائل ہے جو منطقی انجام تک پہنچا۔

اس کیس میں ملک ریاض، علی ریاض، شاہد قریشی اور دیگر افراد پہلے ہی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

مقدمے سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ قانون سے فرار اور اثر و رسوخ کے سہارے انصاف سے بچنا ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم