مشرقی لبنان کے ایک قصبے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد ایک ہی خاندان کے رکن تھے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساحلی شہر طائر میں بھی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
فوج کے ترجمان نے کہاکہ یہ کارروائی ان مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی جہاں حزب اللہ کی عسکری سرگرمیاں جاری ہیں، اور یہ گروہ علاقے میں اپنی کارروائیوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد جنگ پورے خطے میں پھیل رہی ہے، جبکہ ایران نے سرینڈر کرنے سے انکار کردیا ہے۔














