ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے لگی ہے جس کے نتیجے میں امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد امریکی صارفین کو ایندھن کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے کا سامنا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس ہفتے نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث تیل اور ایندھن کی عالمی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت کے لیے ایک سیاسی امتحان بھی بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہوسکتا ہے؟

اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی اوسط قومی قیمت 3.32 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے جو ایک ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 11 فیصد زیادہ ہے اور ستمبر 2024 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 4.33 ڈالر فی گیلن ہو گئی ہے جو ایک ہفتے میں تقریباً 15 فیصد اضافے کے بعد نومبر 2023 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

امریکا کے مڈویسٹ اور جنوبی ریاستوں میں ایندھن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ریاست جارجیا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 40 سینٹ فی گیلن اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انڈیانا اور ویسٹ ورجینیا میں بھی قیمتوں میں 40 سینٹ سے زائد اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں اور سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 3.50 سے 3.70 ڈالر فی گیلن تک پہنچ سکتی ہے۔

 جمعہ کو امریکی تیل کے سودے 90.90 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جو کئی برسوں میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہونے کے باعث امریکی تیل کی عالمی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس سے مقامی سطح پر بھی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی تجارت اور پیٹرولیم کی ترسیل کے لیے 6 اہم ترین بحری راستے کونسے ہیں؟

اس کے علاوہ موسم بہار اور گرمیوں کے دوران پیٹرول کی طلب میں اضافہ اور مہنگی سمر بلینڈ پیٹرول کی پیداوار بھی قیمتوں پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات خوراک، اشیائے ضروریہ اور عالمی تجارت سمیت مختلف شعبوں پر پڑتے ہیں کیونکہ ڈیزل بنیادی طور پر مال برداری، صنعت اور زرعی شعبے میں استعمال ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان