ایران نے واضح کیا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں کسی کی مداخلت قبول نہیں کی جائےگی۔
مزید پڑھیں: ایران کے نئے سپریم لیڈر کے لیے نام پر اتفاق، اسرائیل نے نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب ایرانی عوام کا اندرونی معاملہ ہے، جو طے شدہ طریقہ کار کے تحت کیا جائےگا۔
ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہاکہ ملک کے سیاسی ادارے معمول کے مطابق کام کررہے ہیں اور نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل جلد شروع ہونے والا ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ صدر، کابینہ اور پارلیمنٹ اپنے فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایران اپنے داخلی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ نئے لیڈر کا انتخاب صرف اور صرف ایرانی عوام کا حق ہے اور اس میں کسی اور کا دخل ناقابل قبول ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر کی گئی؟
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ نئے سپریم لیڈر کے لیے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔












