سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا اوورسیز کمیونٹی کو صبر و تحمل کا پیغام

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران صبر، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کمیونٹی کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایمبیسی نے سعودی عرب میں پھنسے 91 پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی

احمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی گھبراہٹ یا بے چینی کا شکار نہ ہو اور تحمل سے کام لے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا افواہ پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ اس سے پینک پھیل سکتا ہے۔

سفیر نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستانی براہِ راست سفارتخانے سے رابطہ کریں، جس کے لیے رابطہ نمبرز جاری کیے گئے ہیں تاکہ بروقت رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اوورسیز کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات میں اتحاد اور ذمہ داری کے ساتھ رویہ اختیار کریں اور صرف سرکاری اور معتبر ذرائع پر اعتماد کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیویارک میئر ظہران ممدانی فوجی اہلکار کی آخری رسومات میں نظر انداز، شدید برہمی میں گھر واپس لوٹ گئے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟