پاکستان ایمبیسی نے سعودی عرب میں پھنسے 91 پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں پاکستان کی ایمبیسی نے حالیہ فلائٹ شیڈول تبدیلیوں کے باعث ریاض میں پھنسے 91 پاکستانی شہریوں کی مدد کی اور ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی۔

مزید پڑھیں: تیل کی قیمتیں بڑھتے ہی سعودی عرب میدان میں کود پڑا، پاکستان کے لیے بڑا اعلان

ایمبیسی نے سعودی حکام کے تعاون سے متاثرہ پاکستانیوں کو کھانا فراہم کیا، رہائش کا انتظام کیا اور ان کی فلائٹس دوبارہ بک کروانے میں مدد دی تاکہ ان کا قیام آرام دہ اور واپسی محفوظ ہو۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کے اہم تیل کے ذخیرے پر ڈرون اور میزائل حملے ناکام، فضائی دفاع نے تمام اہداف تباہ کر دیے

واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے باعث کئی ممالک کی فضائی حدود عارضی طور پر بند ہیں، جس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں اور شہریوں کے لیے سفر کے انتظامات مشکل ہو گئے تھے۔ اس صورتحال میں پاکستان ایمبیسی کے اقدامات نے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp