نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے 5 گیندوں میں 5 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

یہ غیر معمولی کارنامہ انہوں نے پلنکٹ شیلڈ کے میچ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف نیپیئر میں انجام دیا۔ بریٹ رینڈل فرسٹ کلاس کرکٹ کی 254 سالہ تاریخ میں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: افغان کرکٹر راشد خان کے خاندان کے ہمراہ پشاور میں قیام پر خواجہ آصف کا شدید ردعمل

میچ میں بریٹ رینڈل نے مجموعی طور پر 11 اوورز میں 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث ناردرن ڈسٹرکٹس کی ٹیم صرف 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل سینٹرل ڈسٹرکٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 373 رنز بنائے تھے۔

ناردرن ڈسٹرکٹس نے اپنی اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 4 رنز سے کیا تھا، تاہم اس کے بعد ٹیم اچانک مشکلات کا شکار ہوگئی اور صرف پانچ گیندوں میں پانچ وکٹیں گنوا کر اسکور 9 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

بریٹ رینڈل نے پہلے ہینری کوپر کو بولڈ کیا، جس کے بعد اگلی گیند پر جیت راول بھی آؤٹ ہوگئے۔ تیسری گیند پر جو کارٹر کیچ آؤٹ ہوئے اور بریٹ رینڈل کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی۔ اس کے بعد رابرٹ اوڈونل سلپس میں کیچ ہوئے جبکہ کرسچن کلارک بھی آؤٹ ہوگئے اور یوں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں مکمل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: کون سے 6 پاکستانی کرکٹرز ’ہنڈریڈ‘ کے ٹاپ 50 ہیرو لسٹ میں شامل ہیں؟

اس شاندار اسپیل کے دوران ان کے اعداد و شمار 2.4 اوورز میں ایک میڈن، صرف 2 رنز اور 5 وکٹیں تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ایک اور وکٹ لے کر صرف 8 گیندوں میں 6 وکٹیں حاصل کرلیں۔

میچ کے بعد بریٹ رینڈل نے کہا، ‘مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا، یہ لمحہ میرے لیے ناقابل یقین ہے۔ میں صرف ٹیم کے منصوبے کے مطابق ایک ہی جگہ گیند کرانے کی کوشش کر رہا تھا اور خوش قسمتی سے کامیابی مل گئی۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائزز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان