ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد آلودہ ہوا پاکستان پہنچ سکتی ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آلودگی ہوا کے ذریعے پاکستان کے مغربی علاقوں تک پہنچ سکتی ہے جس سے فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث ہوائیں آلودہ ذرات کو پاکستان کے مغربی حصوں کی طرف لے جا سکتی ہیں جس سے وہاں کی فضا مزید خراب ہو سکتی ہے۔’

یہ بھی پڑھیے: ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ہلچل، خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر

ایران، جو پاکستان کا مغربی ہمسایہ ملک ہے، 28 فروری کو ہونے والے حملوں کے بعد امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صورتحال میں ہے۔ ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

7 مارچ کو تہران میں آئل ریفائنریوں اور ایندھن کے ڈپو پر بڑے فضائی حملوں کے بعد شہر پر زہریلا دھواں چھا گیا جبکہ اتوار کو سیاہ اور تیل آلود بارش بھی رپورٹ ہوئی۔ تیل کی تنصیبات سے اٹھنے والے گھنے سیاہ دھوئیں نے کئی علاقوں میں سورج کی روشنی کو بھی مدھم کر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے نمائندے فریڈرک پلیٹگن نے تہران کے شہرن آئل ڈپو کی صورتحال کو ‘قیامت خیز منظر’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی فضا میں سانس لینا انتہائی زہریلا محسوس ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا اور اسرائیل کی بمباری جاری، تہران میں زندگی سست روی کا شکار، انٹرنیٹ بھی بند

ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بھی شہریوں کو صحت کے شدید خطرات سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ فضا میں خارج ہونے والی زہریلی گیسیں، سلفر اور نائٹروجن آکسائیڈ جلد اور پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی سلسلہ پیر کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 12 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، کوہستان، چترال، سوات، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان