حالیہ تنازعہ کے بعد عتیقہ اوڈھو کا فہد مصطفیٰ کےبارے میں حیران کن موقف

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری میں حالیہ دنوں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے درمیان ہونے والی گفتگو نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی۔ تاہم دونوں فنکاروں نے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر کے ختم کر دیا۔

عتیقہ اوڈھو نے ایک پوڈ کاسٹ میں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال حد سے زیادہ بڑھا دی گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، اسی لیے انہوں نے فہد مصطفیٰ سے معافی مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’2,4 سرجریاں مزید کرا لیں‘، فہد مصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کے مشورے پر طنزیہ وار

اداکارہ نے فہد مصطفیٰ کی محنت اور کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیلف میڈ اور محنتی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی لگن اور کوششوں سے اپنا کیریئر بنایا ہے۔ ان کے مطابق ایک لمحے میں مزاحیہ یا طنزیہ انداز میں کہی گئی بات کی بنیاد پر ان کے کریئر پر تنقید کرنا مناسب نہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ کو اس دوران بہت زیادہ منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کے پیش نظر انہوں نے ان کے حق میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیا کہ اب انہیں اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ اس پر میزبان نے پوچھا کہ چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا نہیں اپنی عمر کی عورتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی باڈی شیمنگ پر انعام، فہد مصطفیٰ کے پروگرام کی پرانی ویڈیو وائرل

اس بیان کے بعد فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا، ’یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی؟ آپ اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو آئیں تو ہی وہ خوش ہوں گی؟ مطلب ہم کیا کریں، یہ تو حد ہی ہوگئی ہے۔ عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاءاللہ آپ کے ساتھ ہی آئیں گے، آپ ذرا دو چار اور اچھی سرجریاں کرائیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم