ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے پیٹرولیم سپلائی کے دباؤ، قومی زرمبادلہ کی صورتحال اور خطے کی مجموعی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 ماہ کے لیے ایندھن بچاؤ اور اخراجات میں کمی کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اجلاس

حکومت نے سرکاری اداروں میں غیر ضروری سفر کم کرنے اور فائلوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ڈیجیٹل میٹنگز اور ای آفس کے مکمل استعمال کی ہدایت دی ہے۔ صوبائی اور ضلعی اجلاس زیادہ تر زوم یا دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر منعقد کیے جائیں گے۔

دفاتر میں حاضری اور ورک فرام ہوم

سرکاری دفاتر میں حاضری کم کی جائے گی اور جہاں ممکن ہو 50 فیصد تک ورک فرام ہوم کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ بین الاضلاعی سرکاری سفر محدود ہوں گے جبکہ محکمانہ اجلاس ورچوئل پلیٹ فارمز پر منعقد کیے جائیں گے۔

سرکاری گاڑیوں اور ایندھن میں کمی

سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں 25 فیصد کمی کی جائے گی اور غیر ضروری گاڑیوں کی نقل و حرکت بند کی جائے گی۔ اس میں استثنیٰ صرف پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ریسکیو اور ہنگامی خدمات اور فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس کے لیے ہوگا۔

پروٹوکول اور سرکاری سفر کی محدودیت

حکومت نے پروٹوکول گاڑیوں کے قافلوں کو صرف ضروری گاڑیوں تک محدود کرنے اور اسکواڈ و سکیورٹی گاڑیوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال صرف ہنگامی یا ناگزیر حالات میں ہوگا۔

حکومتی اخراجات میں نظم و ضبط

غیر ضروری فرنیچر، آلات اور دیگر اشیاء کی خریداری محدود کی جائے گی جبکہ سرکاری تقریبات اور اخراجات میں بھی کمی کی جائے گی۔

تعلیمی اور عدالتی اداروں میں اقدامات

تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو دو ماہ کے لیے بند رہیں گے اور باقی دنوں میں ہائبرڈ یا آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔ عدالتوں میں جہاں ممکن ہو ورچوئل سماعتیں ہوں گی۔

شہری توانائی اور لائٹنگ میں بچت

شادی ہالز، پلازے اور مارکیٹس میں غیر ضروری لائٹنگ محدود کی جائے گی اور رات گئے تک شادی ہالز کے اوقات کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔ تجارتی مراکز میں اضافی روشنی کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ٹریفک اور سفر کی بہتری

بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے ایندھن کے ضیاع کو کم کیا جائے گا۔ شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور غیر ضروری سفر کم کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

شہری تحفظ اور پبلک ٹرانسپورٹ

رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کے لیے ریلیف اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کی نگرانی ہوگی اور اس مدت میں ٹول ٹیکس یا سڑکوں کے چارجز میں اضافہ نہیں ہوگا۔

زرعی شعبے کی سہولت

گندم کی کٹائی کے لیے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ زرعی اضلاع میں ڈیزل کی سپلائی کی نگرانی ہوگی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مارکیٹ اور فیول مانیٹرنگ

پیٹرول پمپس کے اسٹاک کی روزانہ نگرانی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی، اوورپرائسنگ اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اضلاع باقاعدگی سے فیول دستیابی کی رپورٹ صوبائی حکومت کو دیں گے۔

ادارہ جاتی قیادت

سرکاری ادارے خود مثال قائم کرتے ہوئے ایندھن بچاؤ مہم کی قیادت کریں گے۔ اسمبلی اور کابینہ کے اجلاس جہاں ممکن ہوں آن لائن منعقد کیے جائیں گے۔

نگرانی اور عملدرآمد

صوبائی سیکریٹریز اور ڈویژنل کمشنرز اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے اور تمام محکمے تین دن کے اندر ضروری احکامات جاری کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘