’میں رشتہ بچانے کے لیے خاموش رہی‘، رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ بول اٹھیں

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان کو طلاق کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس کی تصویر ایمان فاطمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی ہے۔ نوٹس سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ایمان فاطمہ نے قانونی نوٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس رشتے کو بچانے کے لیے خاموش رہی لیکن پہلے پوڈکاسٹ میں لگائے گئے جھوٹے الزامات، اور اب یہ قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس سب میں میری اور میرے بیٹے کی کیا غلطی ہے؟ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن اس مقدس مہینے کے احترام میں میں اب بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہوں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا تھا کہ وہ اب اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے کیونکہ وہ منافقت پر مبنی دوستی اور رشتے نہیں چلانا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: بہت برداشت کیا مگر اب سچ سامنے لاؤں گا، رجب بٹ کے سالے عون شیخ کی وارننگ

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ان کا بیٹا کیوان بہت اہم ہے اور وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے کوئی انہیں بیٹے سے ملنے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتے، اسی لیے انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

واضح رہے کہ رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں نے اس جوڑے کو کافی سراہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری