خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں آزادی اظہار رائے یقینی بنائی گئی ہے، تاہم اس میں کچھ آئینی حدود و قیود بھی ہیں اور خارجہ پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے احتیاط کی ضرورت ہے۔ ایسے میں خلاف آئین بات کرنے پر اگر ریاست قانون کے مطابق کارروائی کرتی ہے تو اسے بھی غیر ضروری سمجھا جاتا ہے، ہمیں خارجہ معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: قطر ایران کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں، ترجمان وزارت خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حالیہ تنازع کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم سب آئین کے پابند ہیں اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے قانون کو مدنظر رکھنا چاہیے اور اپنی ریاست پر اعتماد کرنا چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خبریں شائع کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، البتہ منفی تبصرہ کرنا غلط ہے۔ اگر کوئی اس ریڈ لائن کو عبور کرنے کی کوشش کرے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص، چاہے باہر بیٹھا ہو، پاکستان کے قانون کا احترام اس کے لیے لازم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں وزارت خارجہ کے موقف کو اہمیت دینی چاہیے۔ ویوز کے حصول کے لیے وی لاگ میں خارجہ معاملات پر بات کرنا اور سنسنی پھیلانا غلط رواج ہے، پاکستان کی کوشش ہے کہ متوازن موقف قائم رکھا جائے اور برادر اسلامی ممالک سے اچھے تعلقات ہو۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ خطہ جنگی صورتحال میں مبتلا ہے، ایسے میں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز