تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا، مزید درآمدی جہاز کی آمد متوقع

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فوری بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے ہیں۔

جس سے ملک میں پیٹرول کی بڑی مقدار دستیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق ان جہازوں کے ذریعے تقریباً 25 کروڑ لیٹر پٹرول پاکستان پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل سے لدے 3 جہازوں کی آج پاکستان آمد، کیا ان سے تیل کی ضرورت پورا ہوگی اور قیمتیں کم ہوں گی؟

حکام کا کہنا ہے کہ ایک جہاز سے 37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

بندرگاہ پر تیل کی ترسیل کا عمل مرحلہ وار جاری رکھا گیا ہے تاکہ سپلائی چین متاثر نہ ہو۔

پورٹ حکام کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید پیٹرول بردار جہاز بھی پورٹ قاسم پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: عالمی تجارت اور پیٹرولیم کی ترسیل کے لیے 6 اہم ترین بحری راستے کونسے ہیں؟

55 ہزار ٹن پیٹرول سے لدا ایک جہاز 12 مارچ کو لنگر انداز ہوگا جبکہ 13 مارچ کو ایک اور جہاز پہنچ کر 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کھیپوں کی آمد سے ملک میں پیٹرول کی دستیابی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری