بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر جرمانہ عائد

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث مالی جرمانہ عائد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ

آئی سی سی کے مطابق یہ کارروائی احمد آباد میں اتوار کے روز کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر کی گئی۔ ارشدیپ سنگھ کو ضابطۂ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی فاسٹ بولر نے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی جس کا تعلق میچ کے دوران گیند یا کرکٹ کے سامان کو نامناسب یا خطرناک انداز میں پھینکنے سے ہے۔

مزید پڑھیے: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سالانہ معاہدے: کوہلی اور شرما کی تنزلی، گروپ بی میں شمولیت

یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا جب ارشدیپ سنگھ نے فالو تھرو کے دوران گیند زور سے واپس پھینکی جو کیوی بلے باز ڈیرل مچل کے پیڈ سے ٹکرا گئی۔

عالمی کرکٹ باڈی کے مطابق اس خلاف ورزی پر ارشدیپ سنگھ کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے جو گزشتہ 2 برسوں کے دوران ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے مزید بتایا کہ ارشدیپ سنگھ نے میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو تسلیم کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp