ٹیم مینجمنٹ کے مشورے پر عملدرآمد، بابر اعظم کا نیشنل ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نیشنل ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کو قومی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، اور اسی ہدایت کے تحت انہوں نے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے بابر اعظم کو نیشنل ٹی20 کپ کھیلنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔

بابر اعظم نے ذاتی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کردیا ہے اور وہ پی ایس ایل 11 کو ہدف بناتے ہوئے اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی پرانی بیٹنگ ٹیکنیک کو دوبارہ فعال کرنے پر بھی توجہ دی ہے۔

اس حوالے سے لاہور وائٹس کو بابر کی غیر دستیابی کی اطلاع بھی دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کے لیے اوپننگ کریں گے۔

قبل ازیں اطلاعات یہ سامنے آئی تھیں کہ وہ نیشنل ٹی20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے، لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا