توانائی بحران: دفاتر میں ہفتے کے دوران صرف 4 دن کام کرنے کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے خطے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 4 دن کام کرنے کی منظوری دیدی۔

کابینہ ڈویژن نے سرکاری دفاتر کے لیے ہفتے میں 4 روزہ ورک شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کام ہوگا جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی رہے گی۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث پیٹرولیم بحران کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے اہم اقدامات کی منظوری دی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ان اہم فیصلوں کا اعلان کیا تھا، جن میں ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ بھی شامل تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی