نئی موٹرویز کم از کم 6 لین بنانے کا فیصلہ، این ایچ اے

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اجلاس میں اہم شاہراہ منصوبوں سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان 2 رویہ موٹروے کو 3 رویہ بنانے کے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن تعیناتیوں پر شدید تنقید

وفاقی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ سیالکوٹ سے کھاریاں اور اسلام آباد تک موٹروے کو بھی 3 رویہ بنایا جائے اور منصوبے پر کام تیز کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ پاکستان میں کوئی نئی موٹروے 3 لین فی سائیڈ یعنی دوطرفہ 6 لین سے کم تعمیر نہیں کی جائے گی تاکہ مستقبل کی سفری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اجلاس میں سیالکوٹ سے راولپنڈی موٹروے منصوبے پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے اشتراک سے کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ عبدالعلیم خان کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے موٹروے ایم 2 پر دباؤ کم ہوگا اور لاہور سے اسلام آباد کے سفر میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ قریباً 100 کلومیٹر کم اور سفر کا وقت قریباً ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔

اجلاس میں کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو موٹرویز کے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر کے مطابق اس اقدام سے سکھوں کے مقدس شہروں میں مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی کی پاکستان آمد میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان، عبدالعلیم خان صدر مقرر

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے 3، 4 اور 5 اسٹار ہوٹلز اور شاپنگ مالز کی تعمیر بھی متوقع ہے جس کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے این ایچ اے کو یورپ، برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں انویسٹمنٹ روڈ شوز منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر مواصلاتی نظام اور سیاحتی سہولیات سے پاکستان کا سافٹ امیج عالمی سطح پر مزید مضبوط ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں