بیوروکریسی کا ایک دن کی تنخواہ نہ لینا ناکافی، کفایت شعاری کے اقدامات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے، پلوشہ خان

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صرف بیوروکریسی کی ایک دن کی تنخواہ نہ لینا کافی نہیں بلکہ کفایت شعاری کے اقدامات کو مزید مؤثر اور وسیع بنانا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا بڑا کفایت شعاری پیکج، اخراجات میں نمایاں کمی کے لیے اہم فیصلے

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایک ابتدائی قدم ضرور ہے، تاہم ملک کو درپیش معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر کفایت شعاری پالیسی کا دورانیہ اور دائرہ کار بڑھایا جانا چاہیے کیونکہ یہ واضح نہیں کہ موجودہ صورتحال کب تک جاری رہے گی۔

پلوشہ خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حلقے میں شہریوں کے اسلحہ لے کر گھومنے اور سڑکوں پر ناکے لگانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایسے واقعات تشویشناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں ملک پہلے ہی حساس حالات سے گزر رہا ہے، اس لیے متعلقہ اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوشہ خان کی علیم خان کے خلاف تحریک استحقاق، اتحادیوں کے بیچ بدمزگی

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو موجودہ حالات میں قومی سطح پر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور امن و استحکام کے لیے اپنی مکمل صلاحیتیں بروئے کار لانی چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری