توشہ خانہ ٹو کیس: عدالت کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کو نمبر لگانے کا حکم

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے اپیلوں کو نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجھوتہ بھی موجود تھے۔

سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار آفس نے اپیلیں بروقت دائر نہ ہونے سمیت مختلف اعتراضات عائد کیے ہیں، اس لیے استدعا ہے کہ ان اعتراضات کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

انہوں نے کہا کہ کل انہیں امید تھی کہ رمضان کے مہینے میں کچھ ریلیف مل سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی جس میں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے حقیقی مسائل کو حل کیا جائے گا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کافی عرصے سے وکالت نامے موصول نہیں ہو رہے جبکہ وہ 300 کیسز میں وکیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ درخواست بھاری دل کے ساتھ دائر کی کیونکہ وکالت ناموں پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس ٹو: یہ فیصلہ ان کے لیے سبق ہونا چاہیے، جو عمران خان کو صادق و امین کہتے رہے، اعظمیٰ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ وکالت ناموں پر دستخط کروا کر فراہم نہیں کر رہے۔

اس موقع پر جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ اپیل میں وکیل کو وکالت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ گھٹنے نہ ٹیکیں، ہم بھی 21 سال اسی طرف کھڑے رہے ہیں۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کو باقاعدہ نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی