عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دی گئی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ دونوں نے اس کیس میں علیحدہ علیحدہ اپیلیں پیش کی ہیں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان منظرعام پر آگیا

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ استغاثہ کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہا اور بلغاری سیٹ کو توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے اپنے پاس رکھا تھا۔

اپیل میں مزید کہا گیا کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا اور عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو قابل قبول نہیں تھا۔

علاوہ ازیں، اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ اسپیشل سینٹرل جج کے پاس اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں تھا، ایک ہی جرم پر متعدد بار سزا نہیں دی جا سکتی، مقدمہ بغیر مناسب تفتیش قائم کیا گیا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان عدالت میں جمع

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی اپیل کو ڈائری نمبر 24560 اور بشریٰ بی بی کی اپیل کو ڈائری نمبر 24561 دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے دونوں کو مجموعی طور پر 17-17 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں، جسے اب ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم