پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑوں لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کے ساتھ کراچی پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جہازوں کی منتقلی پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں ہوئی تاکہ بحری راستے میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کل ہوگا

پی این ایس سی کے حکام نے تصدیق کی کہ دونوں جہازوں نے مقررہ مقدار میں تیل لے کر کراچی کی بندرگاہ پر کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔ فجیرا میں حالیہ دنوں میں جہازوں پر حملوں کے بعد یہ محفوظ منتقلی انتہائی ضروری تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر میری ٹائم جنید انور نے کہا کہ جہازوں کی محفوظ منتقلی کے لیے پاک نیوی کے اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں اور ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ خلیج فارس میں پھنسے ہوئے جہازوں کو نکالنے کے لیے ایران سے رابطے کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

پی این ایس سی حکام کے مطابق یہ تیل ملکی ضروریات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بروقت دستیابی توانائی کے شعبے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ