دوسرا ون ڈے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) کے تحت 128 رنز سے شکست دے دی۔

میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.3اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے صاحبزاد فرحان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معاذ صداقت نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، شامل حسین 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سلمان آغا نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے اور ٹیم کے مجموعے کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مہدی حسن مرزا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد، نہید رانا اور مستفیض الرحمٰن نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کا ناپسندیدہ ریکارڈ

بارش کے باعث ہدف کو 32 اوورز میں 243 رنز تک محدود کیا گیا، تاہم بنگلہ دیشی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 23.3 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لٹن داس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور معاذ صداقت نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یوں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ 128 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان،معاذ صداقت،شامل حسین،محمد رضوان،سلمان علی آغا، حسین طلعت،عبدالصمد،فہیم اشرف،شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور محمد وسیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش بنگلہ دیش کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ