امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی طیارے کے حادثے میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ
سینٹکام نے بتایا کہ طیارہ نہ تو دشمن کی کارروائی کا شکار ہوا اور نہ ہی فرینڈلی فائر کا نشانہ بنا۔ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
امریکی سینٹکام کے بیان کے مطابق یہ حادثہ 12 مارچ کو عراق کے مغربی علاقے میں ایک ری فیولنگ طیارہ (C-135) کے گرنے سے پیش آیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا، تاہم ابتدائی رپورٹس میں کسی خارجی حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔











