بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے بلے باز سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔

آئی سی سی کی وضاحت

آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

بیان کے مطابق سلمان آغا نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو بین الاقوامی کرکٹ کے دوران سامان، لباس یا گراؤنڈ کے آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔

آئی سی سی نے سلمان علی آغا کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کر دیا اور بتایا کہ کرکٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان علی آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا، جس پر آغا نے میدان چھوڑتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا رن آؤٹ، بنگلہ دیش کے خلاف سلمان علی آغا مایوس ہوکر پویلین لوٹے

سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی مہدی حسن کے اس اقدام کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر مہدی حسن کو اس حرکت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ