مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران بٹ کوائن مضبوط، قیمت 80 ہزار ڈالر تک پہنچنے کا امکان

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ تنازع کی وجہ سے عالمی معیشت میں اس وقت ہلچل مچ گئی ہے، لیکن اس ساری صورتحال میں بٹ کوائن نے اپنی مضبوطی کو برقرار رکھا ہوا ہو، اور سرمایہ کاروں کے لیے امید کی کرن بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 13 مارچ کے روز بٹ کوائن کی قیمت میں قریباً 3 فیصد کا ایک اچھا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا کی کرپٹو ایکسچینج کی غلطی، 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بٹ کوائن صارفین کو منتقل

بٹ کوائن کی قیمت اس اضافے کے بعد 71 ہزار 500 ڈالر تک پہنچ گئی، یہ سطح قریباً 2 ہفتوں کی بلند ترین تھی۔ اس کے بعد قیمت میں مزید اضافے سے 73 ہزار ڈالر سے بھی اوپر جا پہنچی۔

یاد رہے کہ یہ اضافہ خلیجی بحران شروع ہونے کے بعد کی سب سے زیادہ سطح ہے۔ یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے کہ بٹ کوائن مشکل وقت میں بھی محفوظ سرمایہ کاری ثابت ہو سکتا ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ نئی سرمایہ کاری اسکیم STRC میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہے، جو بٹ کوائن سے جڑی ہوئی ہے اور فی الحال قریباً 11.5 فیصد منافع دے رہی ہے۔ یہ اسکیم سرمایہ کاروں کو مستحکم منافع کے ساتھ بٹ کوائن کی نمو کا فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کررہی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں طویل عرصے تک بلند رہیں تو عالمی معیشت پر دباؤ پڑ سکتا ہے اور بٹ کوائن کو بھی وقتی نقصان ہو سکتا ہے۔ مگر فی الحال سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن نے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہوا ہے، اور طویل مدت میں بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ جاری رہے گا۔

یہ بحران اگر جلد ختم ہو جائے تو معیشت دوبارہ سنبھل سکتی ہے، اور بٹ کوائن جیسے اثاثے مزید بڑھ سکتے ہیں۔

بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان بہت زیادہ ہے، نقاش طاہر

کرپٹو ایکسپرٹ نقاش طاہر کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان بہت زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن قریباً حالیہ ہفتوں میں 73 ہزار ڈالر تک ٹریڈ ہو رہا ہے، مگر مجموعی طور پر مضبوط اور مثبت رجحان برقرار رکھے ہوئے ہے۔

نقاش طاہر کا مؤقف ہے کہ یہ بحران سرمایہ کاروں کو ڈیجیٹل گولڈ یعنی بٹ کوائن کی طرف مزید راغب کر رہا ہے۔ اگر تنازع جلد کم ہو جائے (جیسے مذاکرات، سیز فائر یا ڈی ایسکلیشن) تو اگلے چند ہفتوں میں بٹ کوائن 75 ہزار سے 80 ہزار ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ اضافہ تیل کی قیمتوں میں کمی، عالمی لیکویڈیٹی کی بہتری اور رسک آن اثاثوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے ممکن ہو گا، کچھ مثبت مارکیٹ خبروں کی بنیاد پر 84 ہزار ڈالر تک کا ہدف بھی نظر آسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر بحران طویل ہوا اور آبنائے ہرمز کی بندش جاری رہی تو عارضی دباؤ پڑ سکتا ہے، جس سے قیمت 65 ہزار سے 68 ہزار ڈالر تک جا سکتی ہے۔

نقاش طاہر کہتے ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ یہ گراؤٹ عارضی ہوگی، کیونکہ مرکزی بینک (خاص طور پر فیڈرل ریزرو) افراط زر اور معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لیے پیسہ پرنٹ کریں گے، جو بٹ کوائن جیسے محدود سپلائی والے اثاثوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

بدترین صورتحال (علاقائی جنگ کی توسیع) میں بھی نقاش طاہر کہتے ہیں کہ بٹ کوائن طویل مدت میں 80 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر یا اس سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ تاریخی طور پر ایسے جیو پولیٹکل بحران بٹ کوائن کی قدر میں تیزی سے اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔

نقاش طاہر کا مجموعی مؤقف یہ ہے کہ بیس کیس میں بٹ کوائن میں 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر (یعنی 75 ہزار سے 85 ہزار رینج) کا اضافہ قریب ترین اور سب سے ممکنہ منظر ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم سرمایہ کاروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ احتیاط برتیں مگر موجودہ رجحان مثبت ہے۔

عارضی طور پر قیمت 65 ہزار سے 68 ہزار ڈالر تک جا سکتی ہے، وجاہت حسین

کرپٹو کرنسیوں میں دلچسپی رکھنے والے وجاہت حسین کے مطابق موجودہ جیو پولیٹکل بحران (مشرق وسطیٰ کی جنگ اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ) کے باوجود بٹ کوائن کی قیمت میں مستحکم بحالی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی، بٹ کوائن کی قیمت 16 ماہ کی کم ترین سطح پر

وجاہت حسین کہتے ہیں کہ اگر تنازع جلد کم ہو جائے تو بٹ کوائن 75 ہزار سے 80 ہزار ڈالر کی رینج میں واپس آ سکتا ہے، کیونکہ مارکیٹ میں غیر یقینی کم ہونے سے رسک آن اثاثوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

انہوں نے کہاکہ اگر بحران طویل چلتا ہے تو عارضی طور پر قیمت 65 ہزار سے 68 ہزار ڈالر تک جا سکتی ہے، مگر وجاہت حسین کا یقین ہے کہ پاکستان سمیت ایمرجنگ مارکیٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور عالمی مرکزی بینکوں کی ممکنہ لیکویڈیٹی سپورٹ سے بٹ کوائن جلد بحال ہو گا، اور 2026 تک 90 ہزار ڈالر تک بھی جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا